پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 حادثے سے بال بال بچ گئی

Last Updated On 12 May,2018 04:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 حادثے سے بال بال بچ گئی، پیرس سے آنے والے طیارے سے دوران لینڈنگ پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز خراب موسم کے باعث لاہور میں لینڈ کر رہی تھی کہ پرندہ ٹکرا گیا، انجینئرز نے بوئنگ 777 کے انجن کا جائزہ لینا شروع کر دیا، مسافروں نے پی آئی اے انتطامیہ سے تلخ کلامی شروع کر دی اور مطالبہ کیا کہ جلد اسلام آباد بھجوایا جائے۔

 

Advertisement