لاہور: (دنیا نیوز) نابینا افراد کا نوکریوں سمیت مطالبات کی منظوری کیلئے چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے، میٹرو ٹریک پر دھرنے دے دیا جس سے سروس جزوی طور پر معطل ہو گئی۔
نابینا افراد حکومت سے نوکریوں اور وظیفے کے مطالبات کی منظوری کیلئے گزشتہ 3 روز سے احتجاج کر رہے ہیں، مظاہرین نے آج کلمہ چوک کے قریب میٹرو ٹریک پر دھرنا دیدیا جس کے باعث میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل ہو گئی۔ نابینا افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے۔