سہانا کی 18 ویں سالگرہ پر شاہ رخ کا آنکھیں نم کرنیوالا پیغام

Last Updated On 27 May,2018 10:27 pm

نئی دہلی: ( روزنامہ دنیا ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان 18 برس کی ہو گئی ہیں جس پر شاہ رخ خان نے ایسا پیغام جاری کیا کہ ان کے مداحوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

18 ویں سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر سہانا خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا تمام بیٹیوں کی طرح میں جانتا تھا کہ تمہیں بھی ایک دن اُڑ جانا ہے اور اب تو تم وہ سب کچھ قانونی طور پر بھی کر سکتی ہو جو 16 سال کی عمر سے کر رہی ہو !!! ہمیں تم سے پیار ہے۔

شاہ رخ خان کی جانب سے جاری ہونے والے اس پیغام میں مداحوں کو صرف اور صرف پدرانہ شفقت نظر آئی اور یہ سوچ کر مداحوں کی آنکھیں نم ہو گئیں کہ دیگر لوگوں کی طرح شاہ رخ خان بھی اپنی بیٹی کو جب رخصت کریں گے تو اس وقت وہ کوئی بالی ووڈ کنگ نہیں بلکہ صرف ایک شفیق باپ ہوں گے اور شاید بیٹیوں کو رخصت کرنیوالے دیگر لوگوں کی طرح ان کی آنکھیں بھی نم ہوں گی۔