لاہور(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی تقریباً دو ماہ کے بعد ٹوئٹر پر واپسی ہوئی ہے۔ مارچ میں عرفان خان نے بتایا تھا کہ وہ نیورونڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عرفان خان کا برطانیہ میں علاج جاری ہے۔ اس بار عرفان خان نے اپنی آنیوالی فلم کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ ان کی نئی فلم 10 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ان کے مداح انہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دیکھ کر کافی خوش ہیں۔