شاہ رخ خان کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کا مشورہ

Last Updated On 11 June,2018 11:05 am

ممبئی: (دنیا نیوز) شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں کا پاکستان میں الیکشن لڑنا بھارتیوں کو چھبنے لگا، سوشل میڈیا پر کنگ خان کے خلاف محاذ کھل گیا۔

شاہ رخ خان کی کزن "نور جہاں" عام انتخابات میں پشاور سے حصہ لے رہی ہیں۔ خبر سامنے آتے ہی بھارتی انتہا پسندوں نے کنگ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول لیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی شدت پسندوں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ پیسے یہاں کماتے ہو اور بہن دشمن ملک سے الیکشن لڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شخص پاکستان سے اتنی محبت کرتا ہے۔

یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا شاہ رخ پاکستان سے الیکشن بھی لڑیں گے؟ مودی کے ہم نواؤں نے شاہ رخ پر ہر طرف سے تنقید کے نشتر برسا دیے۔ کسی نے کہا پاکستان چلے جاؤ اور واپس مت آنا، بعض نے اپنی کزن کے لیے الیکشن مہم چلانے تک کا کہہ ڈالا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شاہ رخ خان کی پاکستانی شہر پشاورمیں مقیم کزن نورجہاں نے سیاسی میدان میں اترنے کافیصلہ کرتے ہوئےالیکشن لڑنے کافیصلہ کیاتھا۔ نورجہاں پشاور میں حلقہ پی کے 77 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

Advertisement