اعلیٰ بیوروکریسی میں تبادلوں کیلئے فہرستیں نگران وزیراعظم کو ارسال

Last Updated On 11 June,2018 10:24 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی اور صوبائی اعلیٰ بیوروکریسی میں تبادلوں کیلئے فہرستیں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو ارسال کر دی گئیں۔

وزیراعظم آفس وفاقی بیوروکریسی اور بالخصوص صوبوں کے پولیس سربراہان اور چیف سیکرٹریز کے تبادلوں سے متعلق مشاورت کر رہا ہے۔ آنیوالے دنوں میں صوبائی نگران حکومتوں کی مشاورت سے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کر دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزشتہ ہفتے وفاقی اور صوبائی بیوروکریسی میں تبادلوں کیلئے پولیس سروس آف پاکستان، ایڈمنسٹریٹو سروس اور سیکرٹریٹ گروپ کے سینئر افسروں کے ناموں پر مشتمل فہرستیں وزیراعظم آفس کو بھجوائیں۔

وزیراعظم آفس میں وفاقی بیوروکریسی بالخصوص وزارت داخلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور دیگر اہم ڈویژنوں کے سیکرٹریوں کے تبادلوں پر غور کر رہا ہے جبکہ صوبوں میں چیف سیکرٹریوں اور پولیس سربراہوں کے تبادلوں پر بھی مشاورت جاری ہے تاہم صوبائی بیوروکریسی کے تبادلے نگران وزیراعظم نگران وزرا اعلیٰ کی مشاورت سے کریں گے۔
 

Advertisement