ہالی ووڈ (نیٹ نیوز ) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایوا لنگوریا ان دنوں اپنا زیادہ تر وقت اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ گزار رہی ہیں،
اداکارہ کا اپنے بیٹے کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ معصوم بیٹے کی آوازیں اور مسکراہٹ مجھے انتہائی سکون فراہم کرتی ہے۔
میرا بیٹا بہت شرارتی ہے اور وہ ہر وقت زیادہ سے زیادہ باتیں کرنا چاہتا ہے۔ ایوا نے اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا کہ ان کا بیٹا جسمانی اعتبار سے انتہائی صحت مند ہے ، میں سمجھتی ہوں کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین عورت ہوں جس کو اتنی اچھی اولاد ملی ہے۔