لاہور (نیٹ نیوز ) اداکار راج کمار رائو کی فلم '' ستری '' نے باکس آفس پر تین دن میں 31 کروڑ کا بزنس کر کے تھرتھلی مچا دی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔
اس سلسلے میں فلمی ناقدین کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیابی کے حوالے سے جو اندازے لگائے گئے تھے فلم نے اس سے کہیں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لوگوں نے بھی اس کو پسندیدگی کی سند بخشی۔
اس سلسلے میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شردھا کپور کی اس سے قبل آنے والی ہٹ فلم ایک ولن نے باکس آفس پر کل 16 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس فلم کی جانب سے مزید بہتر بزنس کی امیدیں ہیں۔