لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ماڈل کی پھندا لگی لاش کا معاملہ، ماڈل انعم تنولی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ماڈل کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مڈل انعم تنولی کے قتل کی گتھی نہ سلجھ سکی، ذرائع کے مطابق انعم کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ متوفیہ کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔ ماڈل کے منہ اور جسم کے اعضاء فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد قتل یا خودکشی کے بارے میں واضح ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: 26 سالہ ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش برآمد
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس کے ایک بنگلے سے 26 سالہ ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔ متوفیہ کے ورثاء نے کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔