ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال حادثے کا شکار ہو گئے جس کی وڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرائی، اداکار کے مداح ان کی موجودہ حالت دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو گئے۔
بالی ووڈ اداکارارجن رامپال نے انسٹاگرام پرایک وڈیو شئیر کرائی جس میں ان کی ٹانگ کا (ایم آرآئی) ہوتا نظرآرہا ہے۔ اداکارنے انسٹا گرام پر لکھا کہ ان کا گھٹنا ٹوٹ گیا ہے اور یہ وقت ان کے لیے برا وقت ہے۔
یاد رہے کہ ارجن رامپال فلم “کہانی ٹو” کی شوٹنگ کے دوران اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکے تھے اورگھٹنے کے بل زمین پرگر گئے تھے جس کے باعث جب بھی ان کے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی تھی۔ واضح رہے کہ جے پی دتہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پلٹن‘ میں ارجن رامپال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم 7 ستمبرکوریلیزکی جائے گی۔