شاہد کپور بیٹے کے باپ بن گئے

Last Updated On 06 September,2018 03:04 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ایک بار پھر باپ بن گئے ہیں ، ان کی بیوی میرا راجپوت نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔

میرا راجپوت کو بدھ کی شام ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس موقع پر میرا راجپوت کی والدہ بھی ہسپتال میں موجود تھیں۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 ء میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی میشا بھی ہے۔

شاہد کپور کا شمار بالی ووڈ کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کی والدہ نیلما عظیم بھی متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ ان کے والد پنکج کپور بھی بالی ووڈ کی کئی فلموں میں یادگار اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔