ثانیہ مسقطیہ نیو یارک فیشن شو میں اپنے ملبوسات کی نمائش کرینگی

Last Updated On 12 September,2018 11:10 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ثانیہ مسقطیہ امریکہ میں ہونیوالے فیشن شو میں اپنے ملبوسات کی نمائش کرینگی، اس کیلئے انہوں نے پاکستان میں بڑے فیشن ڈیزائن ہائوس ثانیہ سٹوڈیو قائم کیا ہے۔

سٹوڈیو میں ثانیہ جدید کلیکشنز سپرنگ سمر 2019 کو نئے سیزن میں نیو یارک فیشن ویک شو کیس کیلئے تیار کریں گی۔ مذکورہ ملبوسات کو رواں ماہ کے دوران آئی ایم جی کے پلیٹ فارم سے پیش کیا جائیگا، ان کا انتخاب دی کونسل آف سپرنگ امریکن فیشن ڈیزائنرز نے کیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مسقطیہ نے کہا فیشن کی دنیا میں جدید طرز کے ملبوسات کی ڈیمانڈ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ بیرون ممالک کی طرح اب ملک میں بھی برانڈڈ ملبوسات کو ترجیح دی جانے لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستانی فیشن کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کیلئے دبئی میں ensemble کے اشتراک سے فیشن سٹو ر قائم کیا جا چکا ہے جس سے فیشن انڈسٹری کو زرمبادلہ کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بھی میسر آجائیگا۔ بھارت میں ہمارے ملبوسات کی بہت ڈیمانڈ ہے اب وہ بیرون ممالک کے ذریعے ہمارے برانڈ خرید سکیں گے۔