ساف کپ سیمی فائنل، کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا جوڑ پڑے گا

Last Updated On 11 September,2018 06:32 pm

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) فٹبال کی ساف چیمپئن شپ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا جوڑ پڑے گا، قومی کپتان صدام حسین سمیت کھلاڑیوں نے قوم سے جیت کے لیے دعا کی اپیل کر دی۔

بنگلادیش میں جنوب ایشیائی فٹبال "ساف" چیمپئن شپ کا ناک آؤٹ مرحلہ، 12 ستمبر کو سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ سیمی فائنل بانگا بندھو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کا 5 سال بعد آمنا سامنا ہوگا۔ قومی کپتان صدام حسین سمیت کھلاڑیوں نے قوم سے جیت کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

قومی فٹبال ٹیم نے بھوٹان اور نیپال کو شکست دے کر 13 سال بعد فائنل 4 میں جگہ بنائی اور ٹائٹل پر نظریں جما لی ہیں۔