سپیشل بچوں کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دینا عبادت ہے:‌ اداکارہ میرا

Last Updated On 11 September,2018 01:00 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) لالی وڈ اداکارہ میرا نے سپیشل بچوں کی بحالی کے لئے خدمات سرانجام دینے کو عبادت قرار دے دیا۔

پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی دعوت پر کراچی میں سپیشل بچوں کے ادارے زینب ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور سکول کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا سپیشل بچوں کے درمیان آکر مجھے جو ذہنی سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

اداکارہ نے سنٹر کے روح رواں حاجی مسعود پاریکھ اور سلمان پاریکھ کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہا سپیشل بچوں کی بحالی کا سنٹر اور سکول قائم کرکے ان لوگوں نے دنیا میں جنت کمالی ہے، دوسروں کو بھی ان کی تقلید کرنی چاہیے۔