نئی دلی: (ویب ڈیسک) کینسر کے مرض میں مبتلا بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی موت سے متعلق افواہوں پر ان کے شوہر نے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ذمہ داری کا احساس کریں۔ اداکارہ کے خاوند کا کہنا تھا کہ ہمیں افواہوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی انہیں پھیلانا چاہیے، جو ایسا کرتے ہیں وہ جذبات مجروح کرتے ہیں۔
اداکارہ سونالی ان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں کینسر کی تشخیص کے بعد سے وہ قیام پذیر ہیں۔ اداکارہ نے اپنی بیماری سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے ہی مداحوں کو آگاہ کیا جس کے بعد بالی وڈ اسٹارز سمیت ان کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا تھا۔
چند روز قبل اداکارہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ دنیا سے چل بسی ہیں جس پر بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی رام قدم نے سونالی کے خاوند سے اظہار افسوس کیا تھا۔بعد میں انہوں نے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سونالی بیندرے کے بارے میں جو دو دن سے سنا تھا وہ افواہ تھی، میں دعاگو ہوں ان کی اچھی صحت اور جلد ہی ٹھیک ہوجائیں۔
About Sonali Bendre ji It was rumour . Since last two days .. I pray to God for her good health & speedy recovery
— Ram Kadam (@ramkadam) September 7, 2018
دوسری جانب سونالی بیندرے کے خاوند گولدی بیہل نے ٹوئٹر پیغام میں تمام پرستاروں سے کہا کہ ’میں درخواست کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کریں، ہمیں افواہوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی انہیں پھیلانا چاہیے، جو ایسا کرتے ہیں وہ جذبات مجروح کرتے ہیں
I appeal to all to please use social media more responsibly. Let us not believe in rumours and spread them, unnecessarily hurting the sentiments of those involved. Thank you.
— goldie behl (@GOLDIEBEHL) September 8, 2018
‘۔