ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھوٹان کو 3-0 سے شکست دیکر 13 سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چیمپئن شپ (ساف کپ) میں پاکستان نے بھوٹان کو 3-0 سے شکست دیکر 13 سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ کھیل کے 20ویں منٹ میں کپتان صدام حسین نے گول داغ کر پاکستان کو برتری دلائی۔ 9 منٹ بعد حسن بشیر نے گول کر کے سکور 2-0 کردیا، انجری ٹائم میں محمد علی نے گول کرکے برتری 3-0 تک کردی۔ صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات نے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔