يوم بحريہ کے موقع پر پی اين ايس قاسم ميں شاندار تقريب کا انعقاد

Last Updated On 08 September,2018 07:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) يوم بحريہ کے موقع پر پی اين ايس قاسم کراچی ميں شاندار تقريب کا انعقاد، سمندری محافظوں کے طياروں، ہيلی کاپٹرز، ابدوزوں اور بحری جہازوں کا عملی مظاہرہ، تقريب کے مہمان خصوصی وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے۔

8 ستمبر پاک بحريہ کا دن، وطن عزيز پر مر مٹنے کيلئے پاک بحريہ کے جوان بھی ہر دم تيار ہیں۔ پی اين ايس قاسم ميں سمندری محافظوں نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا، گہرے سمندر ميں نيوی کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ کيا۔ سپیشل کمانڈوز اور پاک میرینز کے دستوں نے خطرات سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ بھی کيا۔

تقريب کے مہمان خصوصی وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بہادر افواج اور قوم نے دشمن کو ماضی ميں بھی شکست دی اور آئندہ بھی دانت کھٹے کرنے کيلئے تيار ہيں۔

تقريب ميں پاک بحريہ کے افسران، شہداء کے اہلخانہ سميت معززين شہر نے شرکت کی، تقريب سے ثابت ہوا کہ پاک بحریہ اپنے شہداء کی روایت برقرار کھتے ہوئے مادر وطن کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement