لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلبہ نے وطن عزیز سے محبت کا منفرد انداز اپنا لیا، اس بار یوم آزادی پر جھنڈیوں کی جگہ پودے لگائے، سر سبز شاداب پاکستان ہی سب کا خواب ہے جسے پورا کرنے کیلئے مٹی میں سونا اُگانا ہوگا۔
پاک وطن سے محبت سب کی ایک سی ہوسکتی ہے مگراس محبت کے اظہار کا انداز اپنا اپنا ہے۔ یونیورسٹی اف سینٹرل پنجاب کے طلبہ نے سرسبز پاکستان کے لیے قدم اٹھایا ہے، اب سبز جھنڈیوں کی بجائے سبزہ اُگانا ہے۔
طلبا مٹی میں مٹی ہو کر اپنے بہتر مستقبل کیلئے زمین سے سونا اُگا رہے ہیں تا کہ آنے والی نسلیں آلودگی سے پاک فضا میں سانس لے سکیں۔ یہی پیغام ان طلبہ کا قوم کیلئے ہے کہ سبز جھنڈیاں تو چند دن میں اتر جائیں گی مگر ننھے پودے کل تناور درخت بن کر وطن سے آپ کی محبت کی گواہی دیں گے۔