لاہور (نیٹ نیوز ) ممتاز گلوکار عاطف اسلم کی چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملا قات ،ڈیمز فنڈ کیلئے چیف جسٹس کو بڑی رقم کاچیک عطیہ دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ممتاز گلوکار عاطف اسلم نے ملاقات کی، عاطف اسلم نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کیلئے 25لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔
اس موقع پرعاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میں اور ہر پاکستانی اس فنڈ سکیم میں شریک ہوکر اپنا حصہ ڈال سکتا ہے ، پانی ہر شہری کی ضرورت ہے اور اس کو جمع کرنے کیلئے ہمیں ڈیمز بنانا ہوں گے تاکہ ملک کے عوام کو پینے کیلئے صاف پانی دستیاب ہو۔