شاہد کپور کے بچے دادی کے لاڈلے

Last Updated On 09 September,2018 03:46 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کے بچوں نے اپنی معصوم شرارتوں سے دادی کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔

جب سے شاہد کپور ایک اور بیٹے کے باپ بنے ہیں اس وقت سے دادی نیلما عظیم کا سارا وقت اپنے پوتے پوتی اور بہو کی دیکھ بھال میں ہی گزرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد کی فیملی مکمل ہوگئی ہے ، اب وہ ایک بیٹی اور ایک بیٹے کے باپ ہیں۔ میرے لئے ان دونوں بچوں کے ساتھ کھیلنا کسی نعمت سے کم نہیں۔