ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو سامنے دیکھ کر کچھ بول نہیں پاتا اور اپنی لائنیں بھول جاتا ہوں۔
عامر خان اپنی نئی آنیوالی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں پہلی بار امیتابھ بچن کیساتھ نظر آئیں گے۔ اس بارے میں انہوں نے کہا میں خود کو ایسے شخص کے طور پر دیکھتا ہوں جو ہر وقت سیکھنے کی کوشش کرتا ہے، ہر فلم جو میں کرتا ہوں، میرے لئے سیکھنے کا ذریعہ ہوتی ہے۔