بھارت میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات خواتین بھی ہراسانی کا شکار ہیں :کنگنا رناوت

Last Updated On 08 September,2018 12:06 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ صرف عام خواتین ہی نہیں بلکہ وہ خواتین بھی ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں جو اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ خواتین جو بھارت میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہوتی ہیں، ان کے ارد گرد موجود آدمی ان کیساتھ بہت سخت انداز میں پیش آتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی عورت کسی اعلیٰ عہدے تک پہنچے۔ کنگنا نے کہا بھارت میں آج بھی خواتین اپنے حقوق کیلئے لڑ رہی ہیں جن میں برابری کی سطح پر تنخواہ اور عہدہ شامل ہے۔