لاہور ( روزنامہ دنیا)اداکارہ زارا اکبر نے اپنے ثقافتی ادارے ارفع انٹرپرائزر کو پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی کمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ کرائی ہے۔
اداکارہ مذکورہ کمپنی کے تحت پاکستان، انگلینڈ اور دوسرے ملکوں میں میوزیکل اور ورائٹی شوز کا انعقاد کریں گی۔ شوز کے ذریعے پاکستانی ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا جائیگا اور سینئر فنکاروں کی خدمات حاصل کرکے اپنے وطن کانام روشن کیاجائیگا۔
یاد رہے کہ زارا اکبر گزشتہ چھ ماہ سے انگلینڈ میں مقیم ہیں جہاں وہ مختلف شوز میں پرفارم کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا میں اپنے ملک کی ثقافت کو دنیا کے کونے کونے میں روشناس کرانے کا عزم رکھتی ہوں۔ مجھے ابتدا میں بہت کامیابی ہوئی ہے اور آنیوالے وقت کیلئے میں نے بہت سے شوز کی پلاننگ کی ہے۔