کراچی :پولیس موبائل کی فخر عالم کی گاڑی کو ٹکر

Last Updated On 07 September,2018 12:06 pm

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں پروٹوکول کی پولیس موبائل نے فخر عالم کی گاڑی پر ٹکر مار دی۔ معروف گلوکار کہتے ہیں سپیشل زون کے اہلکاروں نے پہلے بدتمیزی کی پھر واقعے پر معذرت کر لی، معاملے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔

کراچی میں پروٹول کی پولیس موبائل نے فخر عالم کی گاڑی کو ٹکرمار دی۔ معروف گلوکار کہتے ہیں کلفٹن میں اپنے دوستوں کے ہمراہ جا رہے تھے۔ سیکیورٹی زون کے اہلکاروں نے نہ صرف ٹکر ماری بلکہ بدتمیزی بھی کی۔

لیکن جب ویڈیو بنانے کیلئے اترے تو اہلکاروں نے انہیں پہچان لیا اور معافی مانگنے لگے۔ فخر عالم کے مطابق جس شخص کو پروٹوکول دیا جا رہا تھا وہ فرار ہوگیا۔ معاملے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔