واشنگٹن: (دنیا نیوز) نیویارک فیشن ویک کے دوران سلیبرٹیز کے پسندیدہ ڈریس ڈیزائنر ٹام فورڈ نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔ اداکاروں ٹام ہینکس، جینا گریشن اور ہینری گولڈنگ انکا شو خصوصی طور پر دیکھنے آئے.
نیویارک فیشن ویک کا آغاز ہو گیا، امریکی ڈیزائنر ٹام فورڈ کے اگلے موسم بہار کے لئے ملبوسات میں ماڈلز کی ریمپ پر واک، ٹام نے شوخ رنگوں کی بجائے سیاہ، سفید اور خاکی کے شیڈز استعمال کئے۔
ٹیکساس میں پیدا ہونے والے ٹام فورڈ فلم سلیبرٹیز کے پسندیدہ ڈیزائنر ہیں اسی لئے اداکاروں ٹام ہینکس، جینا گریشن اور ہینری گولڈنگ انکا شو دیکھنے آئے۔