انگلینڈ: (دنیا نیوز) برطانیہ کی پہلی حجاب پوش طالبہ سارہ افتخار مِس انگلینڈ کے مقابلۂ حسن کے فائنل میں ہار گئیں، وہ مِس ہڈرزفیلڈ رہ چکی ہیں۔
مِس انگلینڈ کے مقابلۂ حسن کے فائنل تک پہنچنے والی پہلی حجاب پوش مسلم سارہ قانون کی طالبہ ہیں، انہوں نے ناٹِنگھم شائر میں ہونے والے مقابلے میں انچاس خواتین کو پیچھے چھوڑا لیکن فائنل میں وہ ایلیشا کووی سے مات کھا گئیں۔
20 برس کی سارہ نے مِس انگلینڈ کے فائنل تک پہنچنے کو حیرت انگیز قرار دے دیا، وہ کہتی ہیں اس مقابلے میں حجاب پہننے والی وہ پہلی عورت ہیں اور وہ عام سی عورت ہیں۔