لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور میں منعقد پی ایف ڈی سی لوریئل پیرس برائیڈل ویک کے دوسرے روز بھی پاکستان کے نامور ڈیزائنرز نے اپنے شاندار ملبوسات ریمپ پر پیش کئے۔
ان میں نومی انصاری، علی ذیشان، ریما اور شہربانو، نادیہ ازور اور حسین ریہر جیسے بڑے ڈیزائنرز شامل ہیں۔ ان ملبوسات پر خوبصورت کام کیا گیا تھا جبکہ ماڈلز نے بھی شو کے دوران شائقین سے خوب داد وصول کی۔ ماڈلز کے علاوہ ریمپ پر پاکستان کے نامور سٹارز بھی جلوہ گر ہوئے جن میں اداکارہ ریشم اور مایا علی سمیت دیگر شامل ہیں۔