لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ ریشم کی پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام سجنے والے فیشن شو کے آخری روز دنیا ٹی وی سے خصوصی گفتگو، کہتی ہیں ڈیزائنرز کے جوڑے پہن پہن کر تو دلہنیا بہت بار بنی، جلد ہی حقیقت میں دلہن بنوں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ برائیڈل شوز میں شرکت کرنا اچھا لگتا ہے تاہم مجھے زیادہ اچھا تب لگے گا جب میں کسی کی دلہن بنوں کی، انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد خوشخبری دونگی اور حقیقی دلہن بن کر دکھاوں گی۔