لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں منعقدہ تین روزہ رنگارنگ برائیڈل فیشن ویک اپنی رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہوگیا۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں جاری فیشن کے میگا ایونٹ کے تیسرے اور آخری روز نامور ڈیزائنرز نے برائیڈل اور فارمل کلیکشنز پیش کی گئی۔
عروسی ملبوسات کی چمک دمک کے ساتھ روایت اور جدت کے حسین امتزاج نے بھی حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ ریمپ پر ماڈلز نے نت نئے رنگوں میں نت نئے انداز میں شاندار عروسی پہنے واک کی۔
ماڈلز کے علاوہ ریمپ پر میں پاکستان کے نامور اسٹارز بھی جلوہ گر ہوئے جن میں اداکارہ ریشم اور مایا علی ، صبا قمر شامل ہیں۔
ان ڈیزائنرز میں نومی انصاری، علی ذیشان، ریما اور شہربانو، سائرہ شکیرا، نادیہ ازور اور حسین ریہر جیسے بڑے ڈیزائنرز شامل ہیں۔
برائڈل فیشن ویک میں خواتین کے عروسی ملبوسات کے ساتھ مَردوں کے ملبوسات بھی کی نمائش کی گئی۔