ہمایوں سعید نے فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 3‘‘بنانے کا فیصلہ کر لیا

Last Updated On 08 September,2018 01:00 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) معروف اداکار ہمایوں سعید نے 'جوانی پھر نہیں آنی' سیریز کی تیسری فلم کی شوٹنگ 2020 میں کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عیدالاضحی پر ریلیز ہونیوالی فلم  جوانی پھر نہیں آنی 2  دنیا بھر میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور اب تک 43 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ اس سے قبل  جوانی پھر نہیں آنی  نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں فلموں کی کامیابی اور مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے  جوانی پھرنہیں آنی3   بنانے کا اعلان کردیا ہے لیکن فلم کی شوٹنگ دوسال بعد شروع ہو گی۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انھیں جہاں اپنی فلم کی کامیابی پربہت خوشی ہوئی ہے وہیں فلم لوڈ ویڈنگ کی ناکامی پر افسوس ہوا۔ وہ اس بات کے حق میں نہیں تھے کہ عید پر ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوں کیونکہ اسکا نقصان سب کو ہوتا ہے۔ اگر فلمساز پلاننگ کیساتھ چلیں تو انکا نقصان بچ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ فلمی صنعت کی ترقی اورکامیابی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔