لاہور: (روزنامہ دنیا) ماڈل واداکارہ ایرج فاطمہ نے شوبز میں واپسی کافیصلہ کر لیا۔ وہ بہت جلد ٹی وی سکرین پردوبارہ جلوہ گر ہونگی۔
ماڈل و اداکارہ ایرج فاطمہ ماڈلنگ کیساتھ ساتھ متعدد ٹی وی ڈراموں میں یاد گار کردار ادا کر چکی ہیں اور انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت بہت کم عرصے میں ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی تھی تاہم شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ وہ وطن واپس آ چکی ہیں اور انہوں نے امریکہ سے واپسی پر ہدایتکار عابس رضا کی نئی شروع ہونیوالی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے معاہدہ کر لیا ہے جس میں اداکار سرمد سلطان بھی اہم کردارنبھائیں گے۔ ایرج فاطمہ کا کہنا تھا وہ بہت جلد اپنے مداحوں کو ٹی وی سکرین پر نظر آئینگی۔