لاہور (دنیا نیوز ) وینس فلمی میلے کا بڑا ایوارڈ ہدایت کار "ایلفونسو" کی فلم ''روما'' لے اڑی، میلے کے ڈائریکٹر نے انہیں ایوارڈ سے نوازا جبکہ ایلفونسو نے ایوارڈ سمیت اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
میلے کے آخری روز بڑے اداکار منفرد انداز میں ریڈ کارپٹ پر آئے، ڈریون" نامی فلم کی کاسٹ 70 کی دہائی کی ماڈل کار کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر آئی۔ وینس فلمی میلے کا بڑا ایوارڈ ہدایت کار "ایلفونسو" کی فلم روما لے اڑی، ایلفو نسو "وینس فلم فیسٹیول"کا گولڈن لائن ایوارڈ حاصل کر کے انتہائی خوش نظر آئے، ایلفونسو نے ایوارڈ سمیت اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔