لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار 51 برس کے ہوگئے ہیں۔ ان کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔
اکشے کمار کی فلموں کو باکس آفس پر زبردست پذیرائی ملتی ہے۔ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں پدمن ، ٹوائلٹ ایک پریم کتھا، جولی ایل ایل بی ٹو، رستم ، ہائوس فل تھری سمیت دیگر فلموں کو باکس آفس پر بیحد سراہا گیا۔