ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو بلزنگ ڈسک کی بیماری ہو گئی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کو انٹینسو فزیوتھراپی کی وجہ سے یہ بیماری ہوئی جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں 3سے 4 ہفتے آرام کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ وہ اس بیماری کا علاج بھی کروا رہی ہیں۔
واضح رہے اس بیماری میں ایک جگہ پر زیادہ دیر تک بیٹھنے سے جسم میں درد بڑھنے لگتا ہے۔