نیویارک (دنیا نیوز ) نیویارک فیشن ویک اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، منفرد رنگوں کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
ماڈلز نے نئے تخلیق کار کے شوخ رنگوں سے بنے ملبوسات کی ریمپ پر نمائش کی۔
ڈیزائنر "کیرولینا ہیریرا" کے تیارکردہ ملبوسات کو خوب پذیرائی ملی، سفید کاٹن کی قمیض پر دلکش رنگوں کی ایمبرائڈری حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی۔ شائقین نے ماڈلز کی خوبصورت ملبوسات کے ساتھ واک کو خوب سراہا۔