ممبئی: (روزنامہ دنیا) نامور فلمساز وہدایت کار مہیش بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں میں کام کرنیوالے ہمیشہ ڈپریشن میں مبتلا رہتے ہیں، میری بیٹی شاہین بھٹ نے 12 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔
بالی وڈ کو سڑک، عاشقی، زخم، دشمن، مرڈر اور راز سمیت متعدد کامیاب فلمیں دینے والے نامور ہدایت کار مہیش بھٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی شاہین بھٹ (جو عالیہ بھٹ سے عمر میں بڑی ہیں) نے 12 سے 13 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی تھی اور 16 سال کی عمر میں ہم پر یہ بات عیاں ہوئی کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے۔
مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی روشنیاں صرف دیکھنے والوں کے لیے ہیں لیکن ان میں کام کرنے والے ہمیشہ ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں اور کام نہ ملنے کی وجہ سے متعدد فنکار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔