ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے طلاق کے بعد خاموشی توڑ دی اور بتایا کہ طلاق سے قبل ان کی زندگی کیسی تھی۔
44 سالہ ملائیکہ اروڑا اور 51 سالہ ارباز خان کے درمیان مئی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، انہوں نے 19 سال ازدواجی حیثیت میں ایک ساتھ گزارے ۔ طلاق کو اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود دونوں نے اس حوالے سے کبھی بھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی طلاق کے اسباب کو بیان کیا لیکن اب پہلی بار ملائیکہ اروڑا نے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا طلاق سے کچھ دن قبل تک وہ کیا سوچتی تھیں اور طلاق ہوجانے کے چند دن بعد ان کے خیالات کیا تھے ۔
ملائیکہ اروڑا نے بتایا طلاق کے بعد اب وہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ خوش ہیں۔ اداکارہ نے بتایا طلاق ہوجانے سے قبل انہیں لگ رہا تھا کہ ان کی زندگی کیسے گزرے گی اور اب کیا ہوگا، تاہم وقت گزرنے کیساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوتا گیا۔