پیرس (دنیا نیوز ) پیرس فیشن ویک انوکھے انداز میں ختم ہو گیا، ساحل پر ماڈلز نے نت نئے ملبوسات پہن کر واک کی، گلوکار فریل ولیمز اور اداکارہ پامیلا اینڈرسن بھی شو کا حصہ بنے۔
فیشن کرنا ہے تو پیرس کے انداز اپنائیے، ساحلِ سمندر کو بھی ریمپ بنا لیا گیا، ماڈلز بہار کے ملبوسات زیبِ تن کرکے اس انوکھے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔
ڈیزائنرز نے ہلکے رنگوں کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ ماڈلز کے سروں پر ہیٹ بھی پہنا دیئے۔ گلوکار فریل ولیمز اور اداکارہ پامیلا اینڈرسن بھی اس خاص شو کا حصہ بنیں۔
پیرس فیشن ویک اپنے انوکھے اندازوں اور نت نئے ملبوسات کی نمائش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔