طیفا ان ٹربل 2 پر کام کا باقاعدہ آغاز

Last Updated On 02 October,2018 03:53 pm

لاہور( روزنامہ دنیا ) پاپ گلوکارواداکار علی ظفر نے اپنی فلم طیفا ان ٹربل کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

بتایا گیا کہ انہوں نے طیفا ان ٹربل پارٹ ٹو پر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔

فلم کا سکرپٹ اور میوزک مکمل کرنے کے بعد وہ فلم کا اعلان کرینگے جس میں فلم کی کاسٹ اور کریو کے بارے میں تفصیلات مہیا کی جائینگی۔