بیجنگ: (دنیا نیوز) چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سپینش سٹار لوپز نے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، امریکا کے کیوری کو روسی حریف سے شکست ہوگئی۔
بیجنگ میں جاری چائنہ اوپن کے زبردست مقابلے، روسی ٹینس سٹار خاچانوف کا امریکا کے کیوری سے جوڑ پڑا۔ روسی کھلاڑی نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔ مین سنگلز کے دوسرے میچ میں سپین کے لوپز نے کروشین حریف کورک کو ایک کے مقابلے میں 2 سیٹ سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔