لاہور: (ویب ڈیسک) اطالوی فٹبال لیگ میں رونالڈو کی ٹیم یوونٹس نے نیپولی کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا، جرمنی میں بورشیاڈورٹمنڈ نے میچ جیت لیا۔
اطالوی فٹبال لیگ میں سٹار فٹبالر رونالڈو کی ٹیم یوونٹس کلب نے نیپولی کو تین ایک سے ہرا دیا۔ نیپولی کے ڈرائیز نے میچ میں پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جبکہ یوونٹس کے پہلے دونوں گول رونالڈو کی مدد سے ماریو نے کیے۔ میچ کا تیسرا اور آخری گول لیونارڈو نے سکور کیا۔ جرمن فٹبال لیگ میں بورشیا ڈورٹمنڈ نے لیور کوزن کو چار دو سے ہرا دیا۔