ممبئی: (روزنامہ دنیا) معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی فلم انڈسٹری میں ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ''می ٹو'' مہم وقت کی ضرورت ہے اور توقع ہے کہ ہم سب مل کر اس تحریک کو مضبوط بنائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک انٹرویو میں جنسی ہراسانی کے خلاف لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’می ٹو‘‘ مہم وقت کی ضرورت ہے اور مجھے توقع ہے کہ ہم سب مل کر اس تحریک کو مضبوط بنائیں گے۔
میں نے ہمیشہ جنسی ہراسانی کے خلاف آواز بلند کی، ماضی میں بھی کر چکی ہوں، اب بھی کروں گی اور ہمیشہ آواز بلند کرتی رہوں گی۔