ہائوس فل 4 میں نانا پاٹیکر کی جگہ ’’باہو بلی‘‘ کے ولن کی انٹری

Last Updated On 24 October,2018 11:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) امیڈی فلم ہائوس فل 4 کے حوالے سے اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ فلم کے پروڈیوسرز نے ساجد خان کی جگہ کسی اور ہدایتکار جبکہ نانا پاٹیکر کی جگہ بھارت کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم ’’باہو بلی‘‘کے ولن رانا دگوبتی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دراناد گوبتی اس سے قبل بھی چند ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم ان کی شہرت تیلگو اور تامل فلموں میں ہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی فلم کی ٹیم ساجد خان کی جگہ دوسرے ہدایتکار اور نانا پاٹیکر کی جگہ رانا دگوبتی کو کاسٹ کرنے کا اعلان کرے گی۔