ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیرنارائن رانے کے بیٹے نلیش نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوانتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے گلوکار سونو نگم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ بال ٹھاکرے نے نہ صرف قتل کی منصوبہ بندی کی تھی بلکہ شیوسینا کے کارکنوں نے سونونگم پر قاتلانہ حملہ بھی کیا جو ناکام رہا تھا۔ انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ سونونگم اپنے قتل کی منصوبہ بندی سے آگاہ تھے۔
نلیش نے اپنے الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا اور کہا کہ سونونگم اور بال ٹھاکرے کی فیملی کے درمیان تعلقات کی نوعیت کیا تھی اس بارے میں میری زبان نہ کھلوائی جائے۔ سونونگم نے اس انکشاف پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔