شوبز سٹارز آج سے 10 سال قبل کتنے مختلف دکھائی دیتے تھے؟

Last Updated On 18 January,2019 02:39 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے جسے ’’10 ایئر چیلنج‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں تمام لوگ اپنی موجودہ اور 10 سال پرانی تصاویر شیئر کر رہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس عرصے میں 'تبدیلی' نے کس کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹرینڈز کی حالیہ مثال ’’مینی کوئین چیلنج‘‘ اور ’’کی کی چیلنج‘‘ ہے جس میں عام لوگوں کے علاوہ شوبز سٹارز نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ اب نیا ٹرینڈ’’10 ایئر چیلنج‘‘ آیا ہے جس کے تحت شوبز شخصیات نے اپنی موجودہ اور 10 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی 10 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم’’دہلی6‘‘کی تصویر اور اپنی آنے والی فلم’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کی تصویر شیئر کی اور لکھا آپ کو نہیں لگتا میں عمر کے معاملے پر اپنے والد پر گئی ہوں۔

اداکارہ دیا مرزا نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 27 سال سے 37 سال تک۔


 
پاکستانی ماڈل متھیرا نے ’’10 ایئر چیلنج‘‘قبول کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔