ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نے انکشاف کیا کہ سلمان خان اُن کی پہلی محبت تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک بچن اور اُن کی بہن شویتا بچن نے کافی ود کرن میں شرکت کی۔ کرن جوہر نے زندگی کی پہلی محبت کے بارے میں سوال پوچھا تو شویتا نے بغیر کچھ سوچے سلمان خان کا نام لیا۔ تاہم ابھیشک نے کچھ سوچ کر فوراً ہی مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کرش تو عامر خان تھے جو شویتا کو اُن کی سالگرہ پر خط لکھا کرتے تھے۔
کہا جارہا ہے کہ ابھیشک بچن کا شویتا کے بیان پر مداخلت کرنا کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایشوریہ بچن بھی ہو سکتی ہیں جن کے سلمان خان آخری بوائے فرینڈ رہ چکے ہیں۔ ابھیشک بچن کی بات کا رخ موڑنے کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب کرن جوہر نے ایک اور سوال پوچھا کہ شویتا کے جذبات میں کس نے زیادہ ہلچل مچائی تو انھوں نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان کا نام ہی لیا۔