سلمان خان کا اپنی والدہ کیلئے مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ

Last Updated On 18 February,2019 10:33 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی والدہ کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دی ہے۔ سلمان خان اپنی والدہ کے بہت لاڈلے ہیں اور ان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی والدہ کو روزمرہ مارکیٹ آنے جانے کے لیے ایک کار کی ضرورت تھی اور وہ اپنی ضرورت کیلئے ایک چھوٹی اور سادہ سی کار خریدنے کی خواہشمند تھیں۔

جب سلمان خان کو پتہ چلا کہ ان کی ماں کو کار کی ضرورت ہے تو انہوں نے مہنگی ترین کار خرید کر اپنی ماں کو تحفے میں دے دی، جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔