پاکستانی مزاحیہ فلم "رانگ نمبر 2" کا پہلا پوسٹر جاری

پاکستانی مزاحیہ فلم "رانگ نمبر 2" کا پہلا پوسٹر جاری

فلم کے پوسٹر میں ایک طرف سمیع خان اور نیلم منیر نمایاں ہیں جبکہ دوسری جانب اداکار جاوید شیخ، دانش، ثنا اور محمود اسلم مزاحیہ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔ سال 2015ء میں مزاحیہ فلم ’رانگ نمبر‘ ریلیز کی گئی تھی جسے شائقین نے خوب سراہا تھا اور بہترین کہانی کے سبب فلم نے باکس آفس پر 30 کروڑ سے زائد بزنس کیا تھا۔

ہدایت کار یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کے سیکوئل کا شائقین کو شدت سے انتظار تھا جس کے بعد" رانگ نمبر 2" پر کام جاری ہے اور اب پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے، اسے عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔