لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ میگن فوکس نے شوہر برائن آسٹن گرین سے مفاہمت طے پا جانے کے بعد علیحدگی اور طلاق کی درخواست واپس لے لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میگن فوکس نے برائن آسٹن گرین سے جون 2010 میں شادی کی جس کے 5 سال بعد میگن فوکس نے باہمی مفاہمت نہ ہونے پر 2015 میں علیحدگی کی درخواست دائر کر دی تھی۔
بعد ازاں تیسرے بچے کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد دونوں نے مصالحت کر لی اور بچے کی پیدائش کے 3 سال بعد اب فوکس نے عدالت میں دائر کی گئی اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔