گلوکارہ برٹنی سپیئرز سابق منیجر سام لطفی سے خوفزدہ

Last Updated On 10 May,2019 11:27 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے اپنے سابق منیجر سام لطفی کے خلاف عدالت میں تحفظ کی درخواست دائر کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے درخواست میں کہا ہے کہ سابق منیجر سام لطفی سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغام بھیج رہا ہے اور میری والدہ کو بھی ایسے پیغام بھیج کر ہراساں کیا جا رہا ہے، اس سے انہیں نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے اور جان کا بھی خطرہ ہے۔

برٹنی سپیئرز گلوکاری سے قبل اداکاری میں قسمت آزما چکی ہیں تاہم ان کے 2 البمز "بے بی ون مور ٹائم" اور "اوپس، آئی ڈڈ اٹ اگین" کے بعد انھیں عالمگیر سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی جس کے بعد برٹنی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ تاہم آج کل ان کا اپنے سابق مینیجر سے تنازع چل رہا ہے۔